گھرکے بھیدی نے عامرخان کے خلاف بی جے پی کی سازشوں کا بھانڈا پھوڑدیا

ممبئی: 

بھارت میں جنگی جنون میں مبتلا جماعت بی جے پی کی جانب سے کھلے عام تو اپنے مخالفین کے خلاف ردعمل کا اظہار نہیں کیا جاتا لیکن پیٹھ پیچھے وہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آتی اور ایسا ہی کچھ عامر خان کے ساتھ بھی ہوا جس کا بھانڈا حکمران جماعت کے گھر کے بھیدی نے ہی پھوڑ ڈالا ہے۔ 

گزشتہ برس جب عامرخان نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تعصب پراپنے جذبات کا اظہار کیا تو بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے ان کے خلاف ایک طوفان کھڑا کردیا تھا اورانہیں بھاری مالی نقصان کے علاوہ ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان سازشوں کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نکلی اوراس کا بھانڈا اس تنظیم کی سابق رضا کارسادھوی کھوسلہ نے اپنی کتاب میں پھوڑڈالا ہے۔

تبصرے بند ہیں.