اوٹاوا:
کینیڈا کے شہر کیوبک سٹی کی مسجد میں فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کینیڈا میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، 27 سالہ الیگزینڈر بیزوناٹی سفید فام اور مقامی یونی ورسٹی کا طالب علم ہے۔ ملزم مسجد میں فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا تاہم بعد میں اس نے خود پولیس کو فون کرکے اپنی گرفتاری پیش کردی۔ ملزم کو کیوبک سٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر 6 افراد کے قتل اور 5 افراد کے اقدام قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.