کینڈین شہری پاکستان کی حکومت کو دھمکی دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: 

وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے کے باوجود پاکستان میں سینیٹ اور 2018 کے الیکشن وقت پرہوں گے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کینیڈا کا ایک شہری پاکستان کی حکومتوں کو چیلنج کررہا ہے، سب کو معلوم ہے کہ طاہر قادری کس کے کہنے پر بوریا بستر اٹھا کے یہاں آجاتے ہیں اور کس کے اشارے پر واپس جاتے ہیں، یہ شخص کینیڈا سے آکرایک منتخب وزیراعظم اور وزیراعلی کو دھمکی دیتا ہے، اس معاملے پر اب سارے ادارے کیوں خاموش ہیں، عدلیہ اور تمام اداروں کو طاہرالقادری کے خلاف سوموٹو نوٹس لینا چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کو عدالتوں نے اشتہاری قراردیا ہوا ہے، یہ لوگ عوام اورپاکستان کے دشمن ہے جبکہ افواہوں کے باوجود سینیٹ اور عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.