کوئی بھی جج اپنی مرضی اورمنشا کےمطابق فیصلہ نہیں کرسکتا، چیف جسٹس پاکستان

لاہور: 

چیف جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ کوئی بھی جج اپنی مرضی اورمنشا کے مطابق فیصلہ نہیں کرسکتا اورآئین ججز کو غیر جانبدار رہنے کا پابند بناتا ہے.

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہورمیں خطاب کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ انصاف ہرشہری کا بنیادی حق ہے، انسانی وجود اورانصاف کی طلب کو جدا نہیں کیا جاسکتا، انسان اورانصاف لازم وملزوم ہیں، وقت کے ساتھ معاشرے میں انصاف کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، جج پرمعاشرے میں انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری ہے اور ہرجج کے پاس انصاف کرنے کی طاقت ایک جیسی ہے۔

تبصرے بند ہیں.