ضلع کشمور کے قصبے کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور اور بنوں سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز اور ایک موٹر کار دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 31 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر اور دیگر طبی عملہ ہی موجود نہ تھا، اسپتال کے غیر طبی عملے نے ڈاکٹروں کو ان کے گھر سے بلایا جس کے بعد زخمیوں کا علاج شروع ہوا۔ اسی دوران ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں سے بعض افراد کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں لاڑکانہ اور رحیم یار خان لے جایا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.