کراچی سےبھاگے ہوئے مجرم ملک کے دیگر شہروں میں جرائم کر رہے ہیں، شرجیل میمن
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیٹوسپلائی کی اجازت وفاقی حکومت نے دی اور وہی بند کرا سکتی ہے، عمران خان کا دھرنا فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں،قیام امن کیلئے وفاقی حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی پیپلزپارٹی نے اسے مینڈیٹ دیا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کراچی سے فرار ہونے والے جرائم پیشہ افراد دیگر شہروں میں جاکر کرائم کر رہے ہیں، حیدرآباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جسے کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں اب بھی 70 سے زائد غیرقانونی ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں انہیں جلد ختم کردیں گے جبکہ حیدرآباد میں واسا کے بجلی کے کنکشن منقطع ہونے پرتشویش ہے کوشش کر رہے ہیں کہ ان مسائل کو حل کیا جائے۔ وزیراطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ کئی محکموں میں جعلی طور پر ملازمین بھرتی کئے گئے جہاں تین یا چار سو ملازمین کی گنجائش تھی وہاں سینکڑوں ملازمین کو بھرتی کیا گیا جبکہ کئی ایسے افراد ہیں جو بیک وقت کئی محکموں میں کام کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.