پی سی بی میں‌ اختیارات کا منبع بورڈ آف گورنرز ہونگے,چیئرمین کا بھی احتساب ہوگا –

نئے چیئرمن کا احتساب ،تحریک عدم اعتماد لائی جاسکے گی ، ایم ڈی کے عہدے کی منظوری نہ ہوسکی

لاہور ( ) پی سی بی کے نئے آئین کی لاء منسٹری منظوری دے چکی ہے جس کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بورڈ آف گورنرز سے ہی ہوگا جن کی تعداد دس ہے۔ منتخب چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جا سکے گی جو پہلے پی سی بی آئین میں شامل نہیں تھا۔ چیئرمین کی مدت بھی ایک سال کم کر کے تین سال کر دی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانس آفیسرکی تقرری چیئرمین کی بجائے بورڈ اف گورنرز کرے گا ۔ جب کہ بورڈ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کی منظوری نہ ہوسکی۔ –

تبصرے بند ہیں.