دبئی:
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے تمام 5 فرانچائز نے 16،16 کھلاڑیوں کو انتخاب کرلیا۔
پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لئے پلیئرز کے انتخاب کے لئے دبئی میں رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے علاوہ فرنچائز مالکان اور کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تمام کھلاڑیوں کو پلاٹینئم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا تھا جب کہ پلاٹینئم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری سے ہر فرنچائز کو 3،3 کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا تھا۔
پلاٹینئم کیٹیگری سے لاہور قلندرز نے برینڈم میکولم، سنیل نارائن اور عمر اکمل کا انتخاب کیا جب کہ کراچی کنگز نے کرس گیل، کیون پولارڈ اور شعیب ملک پر بھروسہ کیا، پشاور زلمی نے شاہد آفریدی، این مورگن اور وہاب ریاض کا چناؤ کیا۔ پلاٹینئم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کیون پیٹرسن، سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو چنا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ نے مصباح الحق، شین واٹسن اور آندرے رسلز کو چنا۔
تبصرے بند ہیں.