پی ایس ایل فائنل کیلئے پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے، جاوید آفریدی

شارجہ: 

پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جیسے جیسے اپنے اختتام کی جانب جا رہا ہے اس کی چمک دھمک بھی بڑھتی جا رہی ہے اور اب کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ پشاور زلمی کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے کے لئے آمادہ ہو گئے ہیں اور انہیں پاکستانی ویزے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت پانچوں غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر رضامند کر لیا گیا ہے، ان کھلاڑیوں کو پاکستانی ویزے بھی مل گئے ہیں، ٹیم کے غیرملکی کھلاڑیوں میں کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیمویلز، کرس جارڈن، ڈیوڈ ملن اور سمت پٹیل شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.