لاہور:
پی ایس ایل کے لاہور میں فائنل کا فیصلہ پیر کو متوقع ہے، گورننگ کونسل کے سربراہ نجم سیٹھی اہم اجلاس میں فرنچائز مالکان کو بریفنگ دیں گے جب کہ موجودہ صورتحال میں غیر ملکی کرکٹرز کی آرا کا جائزہ لیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کا فائنل 5مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کیلیے بھرپور تیاریاں کررہا تھا، فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا تو پی سی بی نے جواب میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم قدم اٹھانے کا ارادہ ترک نہیں کیا۔
تبصرے بند ہیں.