ڈھاکا:
پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیشی وکٹیں سوکھے پتوں کی مانند بکھر گئیں،نئے انگلش بولر جیک بیل نے ڈیبیو پر 5 وکٹیں اڑاتے ہوئے ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں 21 رنز سے فتح دلا دی، میزبان ٹیم کے اختتامی 6 پلیئرز 17رنز کے دوران رخصت ہوئے،امرالقیس کی سنچری رائیگاں چلی گئی، عادل رشید نے 4 وکٹیں لیں، بین اسٹوکس نے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری جڑی۔
تفصیلات کے مطابق 310کے ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم ایک مرحلے پر5 وکٹ پر271 رنز جوڑ کر فتح کے قریب پہنچ گئی تھی لیکن اختتامی 6 وکٹیں 39 گیندوں کے دوران محض 17رنز کے اضافے سے گر گئیں، سنچری میکر اوپنر امرالقیس نے کئی اہم شراکتیں بنائیں، انھوں نے تمیم اقبال کے ساتھ ٹیم کو 46 رنز کا آغاز فراہم کیا جس میں تمیم کا حصہ 17رنز رہا۔
تبصرے بند ہیں.