دبئی:
پاکستان ڈے اینڈ نائٹ دبئی ٹیسٹ میں پنک بال سے ویسٹ انڈیزکی تباہی کے منصوبے بنانے لگا،ٹیم منگل کی شام 6سے 9بجے تک پریکٹس سیشن میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کرے گی،اس سے قبل کیریبیئن کھلاڑی بھی سہ پہر3سے 6بجے تک سرگرم رہیں گے، اگلے روز بھی دونوں ٹیموں کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا، ایشیا کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے پہلے میچ سے قبل میڈیا کے نمائندوں کو تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو دبئی میں شروع ہوگا،ایشیا کی تاریخ میں پہلی بار طویل فارمیٹ کا ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا، اتفاق سے پاکستان کا یہ 400واں ٹیسٹ بھی ہے، میزبان ٹیم نے اب تک محدود اوورز کی کرکٹ کے تمام میچز میں کیریبیئنز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں
تبصرے بند ہیں.