پنجاب :24 گھنٹے کیلئے سی این جی کی فراہمی ،سٹیشنز پر لمبی قطاریں

لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے

لاہور ( ) پنجاب بھر میں 24 گھنٹے کے لئے سی این جی کی فراہمی جاری ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے شیڈول کے مطابق پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز جمعرات صبح چھ بجے سے کھل گئے ہیں جن سے جمعہ صبح چھ بجے تک گیس فراہم کی جائے گی ۔ گیس کے لئے سی این جی سٹیشنز کھلنے سے پہلے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس پریشر کم اور بار بار سسٹم بند ہونے سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے ۔ شیڈول کے مطابق جمعہ کے بعد پیر کی صبح دوبارہ سی این جی دستیاب ہو گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.