لاہور:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا یہ گیم چینجر ہے خطے کی قسمت بدل دے گا۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں تاجروں کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے تاجر برادری کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح بنایا ان کے مسائل کے حل کےلئے مخلصانہ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی سرمایہ کاری کرنےوالوں سرمایہ کاروں کو مراعات دے رہے ہیں، تاجر برادری کو بھی چاہئے کہ وہ برآمدات کو بڑھانے کے لئے پیداواری صلاحیت اور معیار کو بہتر بنائے۔
تبصرے بند ہیں.