پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہیں، امریکا

واشنگٹن: امریکی نائب ترجمان محکمہ خارجہ الزبتھ ٹروڈو کا کہنا ہے کہ امریکا پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کی قیادت سے رابطے میں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر امریکا کی جانب سے جاری کردہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہو اور اس سلسلے میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں۔  پاکستان اور بھارت کو چاہئے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں۔

تبصرے بند ہیں.