Latest National, International, Sports & Business News

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ ستمبر میں ہو گا

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے عملی اقدامات کو ناکافی قرار دیدیافنانشل ایکشن ٹاسک فورس  کے وفد سے مذاکرات کے دوران پاکستان نے  کہا کہ پاکستان نے بینکوں کے ذریعے دہشت گردوں کو رقوم کی منتقلی روک لی مگر ضلعی سطح پر فنڈ ریزنگ کو روکنے کیلیے کچھ نہیں کیا گیا، وفد نے نئے قوانین کو درست مگر عملی اقدامات کو ناکافی قرار دیا۔ایف اے ٹی ایف اور پاکستان میں مذاکرات کے بعد عالمی ادارہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے عملی اقدامات سے غیرمطمئن ہے، انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور نئے قوائد پر اظہار اطمینان تو کر دیا مگر پاکستان سے کالعدم تنظیموں اور کارندوں کی مسلسل نگرانی کا مطالبہ تاحال موجود ہے۔ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے وفد نے مذاکرات کے دوران کہا کہ اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے اقدامات سے دہشت گردوں کی بینکوں کے ذریعے مالی معاونت رک گئی تاہم صوبوں اور اضلاع کی سطح پر ریلیوں اور تقاریب کے ذریعے فنڈ جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ فنڈ ریزنگ روکنے کے لیے انتظامی طورپر کچھ نہیں کیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کیلیے نقد رقوم لے جانے والوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھی جائے۔ایف اے ٹی ایف کا وفد تین روزہ دورے کے نتائج کا آج جائزہ لے گا، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.