لاہور: بھارت نے پاکستان کو کھیلوں میں بھی عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشوں کا آغاز کر دیا، بھارتی لابی کے زیراثر انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے دروازے بند کر دیے۔
آئی کے ایف کے سربراہ اور بھارتی شہری دیوراج چترویدی کے مطابق موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور دونوں قوموں کے بہتر مفاد میں ہم نے پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا۔
دوسری جانب پاکستان نے عالمی باڈی پر غیرمنصفانہ سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تحت کیا گیا تو پاکستان کے ساتھ بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر رکھا جانا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.