پاکستان نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے شکست دیدی

شارجہ: پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 287 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 175 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بلے باز جانسن چارلس اور بریتھ ویٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 27 رنز کی شراکت قائم کی تو چارلس 20 رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بن گئے جس کے بعد بریتھ ویٹ بھی 14 رنز ہی بنا سکیں جنہیں حسن علی نے آؤٹ کیا۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ڈیرن براوو تھے جو 12 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.