دبئی:
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔
آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 2 درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔ اس سے قبل چوتھی پوزیشن پر شکست کھانے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم براجمان تھی۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر 127 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم سرفہرست ہے جب کہ بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا کی ٹیم تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دیگر ٹیموں میں انگلینڈ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلادیش دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.