شارجہ:
پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ مہمان ٹیم پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے جس کے جواب میں مہمان ویسٹ انڈیز مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 278 رنز ہی بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں کیربیئن ٹیم کی اوپننگ جوڑی نے ایک مرتبہ پھر ٹیم کو مایوس کیا اور 3 کے مجموعی اسکور پر جانسن چارلس 2 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے جس کے بعد بریتھ ویٹ اور ڈیرن براوو کے درمیان 89 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا مجموعہ 92 تک پہنچا تو بریتھ ویٹ 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.