پاکستان میں نو لفٹ؛ انگلینڈ ثقلین کو سر آنکھوں پر بٹھانے لگا

کراچی: 

پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کو لفٹ کرانے کیلیے تیار نہیں مگر انگلینڈ نے انھیں گلے لگانے کیلیے بانہیں پھیلا دی ہیں، سابق ٹیسٹ اسٹار کے ساتھ  بھارت سے ون ڈے سیریز میں بھی انگلش بولرز کی رہنمائی کیلیے معاہدہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ’’دوسرا‘‘ کے موجد سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق نے بطور کوچ بھی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا  مگر اپنے ملک میں انھیں اہمیت نہیں ملتی،ماضی میں وہ دو بار کوچنگ کیلیے درخواست دے چکے مگر بورڈ نے ای میل کا جواب تک دینا گوارا نہ کیا،  وہ اب برطانوی شہریت کے حامل مگر گذشتہ کچھ عرصے سے دوبارہ پاکستان منتقل ہو چکے ہیں، ماضی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ ان کی خدمات حاصل کر چکے،  انگلش بورڈ نے  بھارت سے جاری ٹور کے ابتدائی 2 ٹیسٹ کیلیے ثقلین سے معاہدہ کیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.