اسلام آباد:
پاکستان میں آج رمضان المبارک 1438 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ملک بھر میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی مقام سے چاند کی رویت کے حوالے سے کوئی شہادت سامنے نہ آئی جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں یکم رمضان المبارک 1438 ہجری 28 مئی بروز اتوار ہو گا۔
تبصرے بند ہیں.