پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن پشاور زلمی کے نام

لاہور: 

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے سب سے بڑے معرکے میں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر 148 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صرف 90 رنز تک محدود رہی اور یوں انہیں 58 رنز سے شکست ہوئی۔

تبصرے بند ہیں.