اسلام آباد:
وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے جبکہ جنرل ٹیکس ڈائریکٹری بھی شائع کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے ارکان پارلیمنٹ کی سروسز کی بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں فراہمی کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے حصول کے بعد اقتصادی نمو کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں مالی شمولیت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے استعمال کو عام کرنا معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ مزید برآں وفاقی وزیر خزانہ نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلیے اسٹیرنگ کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کرانے کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، جو شفارشات پرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔
تبصرے بند ہیں.