پاکستانی کھلاڑی نے ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سنچری داغ کر تاریخ رقم کردی

لاہور: 

پاکستانی کھلاڑی بلال ارشاد نے ایک روزہ ڈومیسٹک میچ میں ٹرپل سنچری داغ کر نئی تاریخ رقم کردی۔

فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ چیمپئن شپ میں 26 سالہ پاکستانی کھلاڑی بلال ارشاد ایک روزہ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اوپنر بلال ارشاد نے شہید عالم بخش کرکٹ کلب کی جانب سے الرحمان کلب کے خلاف 175 گیندوں پر 42 چوکوں اور 9 چھکوں سمیت 320 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ مجموعی طور پر بلال ارشاد کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر 556 رنز بنائے جس کے  جواب میں الرحمان کلب کی ٹیم 32 اوورز میں 145 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تبصرے بند ہیں.