پاناما کیس؛ وزیر اعظم کے وکلا نے عدالتی سوالوں کے تحریری جواب جمع کرادیئے

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم کے وکلا ء کی جانب سے عدالتی سوالوں کا جواب جمع کرادیا۔ جس میں بتایا گیا کہ نوازشریف 25 اپریل 1981 سے 28 فروری 1985 تک صوبائی وزیر خزانہ ، 19 اپریل 1985 سے 30 مئی 1988 تک وزیر اعلیٰ پنجاب جب کہ 31 مئی 1988 سے 2 دسمبر 1988 تک نگران وزیر اعلیٰ رہے، نوازشریف6 نومبر 1990 سے 18 اپریل 1993 تک پہلی بار جب کہ دوسری بار 17 فروری 1997 سے 12 اکتوبر 1999 تک وزیر اعظم رہے، 12 اکتوبر1999 کے مارشل لاء کے بعد نوازشریف کو ہٹایا گیا اور 10 دسمبر 2000 کو انہیں جلا وطن کیا گیا، نوازشریف تیسری مرتبہ 5 جون کو وزیراعظم بنے اور تاحال عہدے پر فائز ہیں۔

تبصرے بند ہیں.