پاناما کیس؛ نوازشریف اور بچوں میں تحائف کے تبادلے کا ثبوت مانگ سکتے ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد: 

پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ میاں نواز شریف اور ان کے بچوں کے درمیان تحائف کے تبادلے کا ثبوت بھی مانگ سکتے ہیں۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 15 نومبر کو قطری خط عدالت میں پیش کیا گیا لیکن وزیراعظم نے اپنے خطاب اور عدالتی جواب میں قطری خط اورسرمایہ کاری کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ جدہ اور دوبئی میں سرمایہ کاری کا پورا ریکارڈ موجود ہے لیکن جدہ فیکٹری کا ریکارڈ اب تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔

تبصرے بند ہیں.