اسلام آباد:
نیب نے پاناما کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں حدیبیہ پیپر مل ریفرنس میں اسحاق ڈار کی معافی کا ریکارڈ پیش کردیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت پاناما کیس کی سماعت کررہا ہے، سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص قدیرڈار نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس پر اپیل دائر نہ کرنے سے متعلق اجلاس کی کارروائی کے منٹس جمع کروا دئیے۔ وقاص ڈار نے منٹس پڑھتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پراسیکیوٹر نیب نے اپیل دائر نہ کرنے کی تجویز دی اورچیئرمین نیب نے تجویز سے اتفاق کیا۔ ججز کے فیصلے میں اختلاف کی وجہ سے اپیل دائرنہیں کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.