ٹارگٹ کلنگ کا شکار امجد صابری کی آج دوسری برسی

کراچی: 

لیاقت آباد میں 2 سال قبل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے مشہور و معروف قوال امجد صابری کی آج دوسری برسی منائی جائے گی۔

امجد صابری کو 22 جون 2016 بمطابق 16رمضان کو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ لیاقت آباد سے نکل کر ایک نجی ٹی وی چینل میں رمضان نشریات میں حصہ لینے کے لیے جا رہے تھے۔

امجد صابری سفید رنگ کی سوک میں سوار تھے اور خود گاڑی چلا رہے تھے اور وہ جیسے ہی اپنے والد کے نام سے منسوب لیاقت آباد انڈر پاس سے ملحقہ الاعظم اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے تھے تو موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے انھیں سر راہ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا۔

تبصرے بند ہیں.