اسلام آباد:
وزیراعظم نواز شریف نے 4 ہزار 500 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے دیامر بھاشا ڈیم کے مالیاتی پلان کی منظوری دے دی۔
ا دیا مر بھاشا ڈیم کا مالیاتی پلان سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے وزیراعظم نواز شریف کو پیش کیا جس کی وزیراعظم نے منظوری بھی دے دی ہے۔
سیکرٹری پانی و بجلی کی جانب سے وزیرعظم کو پیش کئے گئے پلان کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی تازہ تجویز خود انحصاری پر مبنی ہے، ڈیم کی تعمیر پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل سے کی جائے گی جب کہ بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے کے لئے کمرشل بنیادوں پر فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.