وارنر کا لاٹھی جارچ، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف

ایڈیلیڈ: 

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت پاکستان کو جیت کے لئے 370 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 369 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوڈ وانر اور ٹریوس ہیڈ نے کیا، محمد عامر کے پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اظہر علی نے ایک مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہے جس کے بعد انہوں نے ٹریوس ہیڈ کے ساتھ مل کر پاکستانی بولرز کی وہ درگت بنائی کہ انہیں چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا، دونوں کے درمیان 284 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم ہوئی اور وارنر 179 رنز بنا کر جنید خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، جنید خان کے اسی اوور میں دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسٹیون اسمتھ تھے جنہوں نے 4 رنز بنائے اور وہاب ریاض نے ان کا شاندار کیچ لیا۔

تبصرے بند ہیں.