نیشنل بینک کے یونین پے چائنا سے معاہدے پردستخط

کراچی:  نیشنل بینک آف پاکستان نے چین میں یونین پے انٹرنیشنل چائنا کے ساتھ معاہدے پردستخط کردیے ہیں، یہ معاہدہ نیشنل بینک آف پاکستان کو یونین پے برانڈڈ ڈیبٹ اورپری پیڈ کارڈز کے ساتھ صارفین کو دنیا بھر میں 35 ملین سے زائد تاجروں کے ساتھ لین دین کرنے اور2 ملین اے ٹی ایمز اور 10 ملین آن لائن سائٹس کے استعمال کے قابل بنائے گا۔

تبصرے بند ہیں.