میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال2019-2018کے4ماہ کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جبکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے ۔اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے کابینہ کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں،بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے اور ہم نے آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر بجٹ پیش کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مینڈیٹ میں رہ کر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے ہم نے بجٹ میں تعلیم،صحت ،زراعت اورسماجی شعبوں کیلیے فنڈز میں اضافہ کیاہے۔
تبصرے بند ہیں.