کراچی:
نجی بینکوں نے کھاتے داروں کو مطلع کیے بغیر ہی 24 گھنٹے کے دوران ایک سے زائد اکاؤنٹس سے 50 ہزار روپے کی رقوم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی شروع کردی ہے جس سے کھاتے داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بینک کھاتوں سے ایک دن میں 50 ہزار روپے سے زائد کی رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے تاہم نجی بینکوں نے ایک شناختی کارڈ پر کھولے جانے والے ایک سے زائد کھاتوں پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس کی شرط عائد کردی ہے۔ کھاتے داروں کی بڑی تعداد ودہولڈنگ ٹیکس کی لاگت کم کرنے کیلیے ایک دن میں 50ہزار سے زائد رقم کی حد میں رہتے ہوئے ایک سے زائد کھاتوں کا استعمال کررہے ہیں تاہم ایسے کھاتے داروں کو متعلقہ بینکوں کی جانب سے مطلع کیے بغیر ہی ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جارہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.