میلبرن ٹیسٹ؛ اظہر علی فیلڈنگ کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی

میلبرن: 

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم کے بلے باز اظہر علی فیلڈنگ کے دوران گیند سر پر لگنے سے زخمی ہو گئے۔

میلبرن کرکٹ  گراؤنڈ میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران 109 ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ یاسر شاہ کے اوور کی پانچویں گیند پر آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ نے لیگ سائیڈ پر زوردار شارٹ کھیلی جو سیدھی شارٹ لیگ پر کھڑے اظہر علی کے سر پر لگی اور اظہر علی زخمی ہو کر زمین پر گر گئے تاہم ہیلمٹ پہننے کی وجہ سے اظہر علی زیادہ چوٹ سے محفوظ رہے۔

تبصرے بند ہیں.