کراچی:
سیلولر سبسکرائبرز کی مجموعی تعداد گزشتہ ماہ 13کروڑ 70لاکھ95ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2016 میں موبی لنک کے سبسکرائبرز کی تعداد 4کروڑ 12لاکھ 53ہزار جبکہ وارد کے سبسکرائبرز کی تعداد1کروڑ 2لاکھ 70ہزار تھی، وارد کے PMCLمیں ادغام کے بعدجنوری میں ’’جاز‘‘ کے مجموعی سبسکرائبرز کی تعداد 5کروڑ 15لاکھ 34ہزار تک پہنچ گئی ہے، اس طرح سبسکرائبرز کی تعداد کے لحاظ سے دونوں آپریٹرز کے ادغام کے بعد جاز کے سبسکرائبرز کا مارکیٹ شیئر 37.60فیصد تک پہنچ گیا ہے، دسمبر 2016کے مقابلے میں جنوری 2017میں یوفون کے سبسکرائبرز کی تعداد 1کروڑ 85لاکھ 81ہزار سے کم ہوکر 1کروڑ 84لاکھ78ہزار کی سطح پر آگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.