موبائل فون صارفین میں گزشتہ ماہ 6 لاکھ 25 ہزار کا اضافہ

کراچی: 

ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد اگست کے اختتام پر 13 کروڑ 39 لاکھ8ہزار 192 ہو گئی جو جولائی میں 13کروڑ 32لاکھ 83ہزار 43 ریکارڈ کی گئی تھی، اس طرح 1ماہ میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 6لاکھ 25ہزار 149 کا اضافہ ہوا۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق موبائل فون کنکشنز کی فروخت بڑھنے سے ملک میں سیلولر موبائل ٹیلی ڈینسٹی بھی 69.02 فیصد سے بڑھ کر 69.24 فیصد پر پہنچ گئی، ایک ماہ میں تھری اور فورجی صارفین کی تعداد بھی9 لاکھ 19ہزار 513 کے اضافے سے3کروڑ 26لاکھ 99ہزار 62 تک پہنچ گئی جو 1ماہ قبل جولائی میں 3کروڑ 17 لاکھ 79ہزار 549 تھی، اگست میں مجموعی براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 3کروڑ 53لاکھ 92 ہزار 172 رہی جن میں موبائل فون براڈبینڈ کے بعد سب سے زیادہ تعداد ڈی ایس ایل سبسکرائبرز کی 14 لاکھ 2ہزار193رہی، اگست میں ماہانہ بنیادوں پرمجموعی ٹیلی ڈینسٹی 70.71 فیصد سے بڑھ کر 70.93 فیصد ہو گئی۔

تبصرے بند ہیں.