مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے ایک اور بچہ شہید

سری نگر: 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی 3 ماہ سے زائد عرصہ گرزنے کے باوجود بھی جاری ہے اور تازہ ترین واقعہ میں قابض افواج نے پیلٹ گن سے ایک 12 سالہ لڑکے کو شہید جب کہ درجنوں کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 92 روز سے کرفیو نافذ ہے جب کہ جنت نظیر وادی میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی فورسز کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب آزادی مارچ کرنے والے پر امن کشمیریوں پر بلا اشتعال شیلنگ اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں سری نگر کے اسپتال میں 12 سالہ جنید احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، جنید کو بھارتی فورسز نے سر پر چھرے مارے تھے۔

تبصرے بند ہیں.