لاہور:
تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے 2015-16کے لیے حکومت کی معاشی کار کردگی پر جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 2015-16 میں اگر چہ حکومت نے درمیانہ درجے کی کارکردگی دکھائی ہے لیکن اس دوران معیشت کو درپیش چیلنجز اور مشکلات پر قابوپانے کے لیے کوئی منظم کوشش نہیں کی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ معاشی اشاریوں میں بہتری آئی ہے جس میں مالی خسارہ اور مہنگائی وغیرہ میں کمی شامل ہے ۔
تبصرے بند ہیں.