برج ٹاؤن / باربا ڈوس:
مصباح الحق نے پہلی اننگز میں کم سبقت کو شکست کی وجہ قرار دیدیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان نے کہا کہ کیریبیئنز کو محدود کرنے کے بعد ہمارے لیے بہتر بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کا موقع تھا،مگر مڈل آرڈر میں استحکام نہ ہونے کی وجہ سے کم برتری حاصل کر سکے۔
مصباح الحق نے کہا کہ میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں مزاحمت بھی توقع سے زیادہ کی، پانچویں روز پچ ابتدائی 20 اوورز میں خطرناک ہوگی اس امر سے تمام کھلاڑی آگاہ تھے لیکن ابتدا میں ہی وکٹیں اتنی زیادہ گر گئیں کہ سنبھلنا مشکل ہو گیا، انہوں نے کہا ویسٹ انڈین بولرز کو کریڈٹ دینا چاہیے کہ انھوں نے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، فیلڈرز نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
تبصرے بند ہیں.