کراچی:
پاکستان کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان مصباح الحق نے تینوں فارمیٹس کیلیے ایک قائد کی حمایت کر دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر جس طرح میرے کیریئر کا اختتام ہوا ہے اس پر مطمئن ہوں اور بہت سکون محسوس کر رہا ہوں۔ ریٹائرمنٹ کے فوری بعد اپنے اندر کوئی بڑی تبدیلی محسوس نہیں کر رہا تاہم کرکٹ کھیلنے کے دوران ٹریننگ اور پریکٹس کا دباؤ اب نہیں ہے، اب فیملی کو زیادہ وقت دے سکتا ہوں۔
مصباح الحق نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود مستقبل میں کسی نہ کسی صورت میں کرکٹ سے اپنا تعلق برقرار رکھوں گا، یہ ممکن ہی نہیں کہ اس کھیل سے اپنا تعلق بالکل ختم کر سکوں۔ ساری زندگی جو کام کرتے ہوئے گزاری ہو اس سے بھلا کیسے دور ہو سکتا ہوں، کرکٹ سے مجھے جنون کی حد تک پیار ہے اور یہ میری رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.