مشرقی افغانستان میں داعش جنگجوؤں کیخلاف سخت آپریشن کریں گے، امریکی جنرل

کابل: 

افغانستان میں غیر ملکی اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر جنرل جان نکلسن  نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں جہادی کارروائیوں میں مصروف داعش کو اگلے ایام کے دوران سخت عسکری آپریشن کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو اتحادی ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقات کے موقع پر جنرل نکلسن کا کہنا تھا کہ کابل حکومت کی جانب سے طالبان کے خلاف جنگ بندی کے اعلان کے بعد داعش پر توجہ مرکوز کرنا آسان ہو گا۔ صوبے ننگرہار میں انتہا پسند جہادی گروپ داعش اپنے قدم جمانے کی کوشش میں ہے۔

تبصرے بند ہیں.