واشنگٹن:
ورلڈ بینک نے سندھ طاس معاہدے پر پاکستان اور بھارت کی طرف سے دائر درخواستوں پر عمل درآمد روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک جنوری کے اختتام تک کسی طریقہ کار پر متفق ہو جائیں۔
بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے سندھ پر کشن گنگا اور رتلی ڈیم تعمیر کررہا ہے، پاکستان کی جانب سے اس معاملے پر کئی مذاکراتی ادوار ہوچکے ہیں، رواں برس مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پاکستان نے عالمی بینک سے ثالثی عدالت جب کہ بھارت نے غیر جانبدار ماہر کے تقرر کی درخواست کی تھی تاہم عالمی بینک نے دونوں درخواستوں پر عمل درآمد روک دیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.