ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں

ممبئی: 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان  کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر نہ کرنے پر متعدد بار رونے کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں میں کام کرنے پر پابندی کے بعد فلموں کی تشہیری مہم چلانے پر بھی پوری طرح پابندی عائد ہے جب کہ ہندو انتہا پسندوں نے بھی شاہ رخ خان سے ماہرہ کے بھارت میں تشہیری مہم میں شرکت نہ کرنے کی شرط پر فلم کی نمائش کی اجازت دی ہے لیکن اب پاکستانی اداکارہ نے پابندی سے متعلق اہم اعتراف کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.