ماہانہ 4 لاکھ خستہ حال امریکی ڈالرز کی دبئی منتقلی کا انکشاف

کراچی: 

مقامی تجارتی بینکوں کی جانب سے خستہ حال 5 ،10 اور20 امریکی ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی عدم قبولیت سے نامعلوم اورغیرقانونی منی چینجرزکی چاندی ہوگئی ہے جوخستہ حال امریکی ڈالر5 تا10 فیصد کم قدرپرخریداری کرکے منافع خوری کررہے ہیں تاہم ریگولیٹڈ ایکس چینج کمپنیاں کسٹمرز سے پرانے اورخستہ حال ڈالرکرنسی نوٹ مارکیٹ ریٹ پرہی خریدرہی ہیں لیکن مقامی تجارتی بینکس انہیں یکسرقبول ہی نہیں کرتے ہیں جوایکس چینج کمپنیوں کے لیے بھی مشکلات کاسبب بن گئی ہے اور وہ ہرماہ پرانے اورخستہ حال 3 تا4 لاکھ امریکی ڈالرکے نوٹ دبئی برآمدکرنے پرمجبور ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.