قومی کرکٹر احمد شہزاد کا چاچا ٹی ٹوئنٹی سے ہتک آمیز رویہ

ابوظبی: کرکٹ کے میدان یوں تو تماشائیوں سے ہی روشن اور زندہ نظرآتے ہیں لیکن کچھ تماشائی اپنی مسلسل شرکت اور منفرد انداز سے شہرت حاصل کر لیتے ہیں ایسے ہی ایک جوشیلے تماشائی چاچا ٹی ٹونٹی محمد زمان ہیں جو بھر پور جذبے سے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ان کے ساتھ کچھ نامناسب رویہ اپناکر ان کے جذبوں کو ٹھیس پہنچادی جس کی شکایت کرتے ہوئے چاچا ٹی ٹونٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر احمد شہزاد نے معافی نہ مانگی تو وہ سخت احتجاج کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم دبئی کے جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے وہاں احمد شہزاد نے چاچا ٹی ٹونٹی کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا جس سے وہ سخت دل برداشتہ ہوئے اور خبردار کیا کہ اگر احمد شہزاد نے معافی نہ مانگی تو ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے اگلے میچ میں وہ سخت احتجاج کریں گے۔ چاچا ٹی ٹونٹی محمد زمان کا واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے میزبان کے ساتھ  ہوٹل میں پاکستانی ٹیم سے ملنے گئے اور چاہتے تھے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں جب کہ وہاں یہ عام سی بات ہے کہ اکثر پاکستانی شائقین کرکٹرز کے ساتھ تصویریں بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.