لاہور:
پاکستانی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی کامیابی کے بعد اس کے سیکوئل جوانی بھر نہیں آنی 2‘‘ کی تیاریاں کی جارہی ہیں تاہم اس فلم کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
فلم کے مصنف واسع چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ پہلی فلم میں بہترین اداکاری کرنے سوہائے علی ابڑو بھی سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہو گی۔
واسع چوہدری نے نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ تو جوانی پھر نہیں آنی 2 کچھ اس طرح نظر آئے گی، فہد مصطفی‘ میں کہتا ہوں ایک بار پھر سوچ لو۔‘‘
تبصرے بند ہیں.