فلم اسٹار نور ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں

لاہور: 

پاکستان کی خوبرو فلمی اداکارہ نور ڈینگی وائرس کے بخار میں مبتلا ہوگئیں۔

پاکستانی فلم اسٹار نور کئی روز سے بخار میں مبتلا تھیں اور مسلسل طبیعت کی ناسازی پر انہیں طبی معائنے کے لیے  قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں مختلف ٹیسٹ کے بعد ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔ ڈاکٹرز نے  اداکارہ کو ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد کچھ دن فلمی دنیا سے دور رہنے اور مکمل  آرام کرنے کا مشورہ  دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.