فلسطین کی حمایت پر امریکی کانگریس میں سلامتی کونسل کے خلاف قرار داد منظور

واشنگٹن: 

امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کیخلاف قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔

حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں پارٹیوںکی جانب سے مشترکہ طورپرپیش کردہ قرارداد میں سلامتی کونسل کی منظور کردہ اس قرارداد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیرکے اسرائیلی اقدام کوخلاف قانون قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی تھی۔ قراردارمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ سلامتی کونسل اس قراردادکی زبان تبدیل یامنسوخ کرے۔

تبصرے بند ہیں.