فرینکفرٹ،آٹوشو میں پاکستانی مصنوعات کی بھرپورپذیرائی

کراچی: 

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقدہ آٹوشو میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو جرمنی اور یورپی خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس مل رہا ہے۔

نمائش میں شرکت کرنے والی متعدد چینی اور بھارتی کمپنیوں نے بھی اعلیٰ معیار، مناسب قیمت اور وسیع پراڈکٹ رینج کی بنیاد پر پاکستانی آٹو پرزہ جات کی خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ نمائش میں حصہ لینے والی پاکستانی کمپنیوں کے وفد کے سربراہ پاپام کے سینئر وائس چیئرمین مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی نمائش میں شریک متعدد جینوئن خریداروں نے پاکستانی اسٹینڈز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے بارے میں تفصیلات معلوم کیں۔

تبصرے بند ہیں.